مہر خبررساں ایجنسی نے اناطولیہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے نائب صدر جودت یلماز اور وزیر خارجہ ہاکان فیدان ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔
فضائی حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر رئیسی، وزیر خارجہ عبد اللہیان اور دیگر ساتھیوں کی نماز جنازہ کل بدھ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کی جائے گی۔
اس سے قبل روسی صدارتی دفتر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اعلان کیا تھا کہ روسی ریاست ڈوما کے سربراہ ویسلاو وولودین بھی صدر رئیسی کی آخری رسومات شرکت کے لیے تہران جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ